ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / مسجد نبوی میں معذور افراد کے لیے 3 ہزار وہیل چیئر کا انتظام ماہ صیام کی مناسبت سے خصوصی افراد کے لیے سہولت

مسجد نبوی میں معذور افراد کے لیے 3 ہزار وہیل چیئر کا انتظام ماہ صیام کی مناسبت سے خصوصی افراد کے لیے سہولت

Wed, 17 May 2017 19:22:40  SO Admin   S.O. News Service

مدینہ منورہ، 17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مسجد نبوی میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی ذمہ دار ادارے نے رمضان المبارک کے دوران معذور اور عمر رسیدہ افراد کی سہولت کے لیے تین ہزار وہیل چیئر فراہم کی ہیں۔ مسجد نبوی کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر برائے انتظامی امور سعود بن مساعد الصاعدی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں روزانہ اجرت پر 450 سے 500 تک وہیل چیئرز فراہم کی جا رہی ہیں تاہم جمعہ، تعطیل کیایام اور ماہ صیام کے دوران روزانہ 950 وہیل چیئر فراہم کی جائیں گی۔الصاعدی کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کے دوران مسجد نبوی میں عبادت کے لیے آنے والے معذور اور معمر افراد کی نقل وحرکت کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مسجد نبوی کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر وہیل چیئر رکھی جائیں گی تاکہ کسی بھی ضرورت مند کو آمد ورفت میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


Share: